ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: ہندوستانی شناخت کے ساتھ ہندو بن کر رہ رہا پاکستانی گرفتار

ہریانہ: ہندوستانی شناخت کے ساتھ ہندو بن کر رہ رہا پاکستانی گرفتار

Sat, 27 May 2017 11:18:39    S.O. News Service

جھجھر،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے جھجھر سے پولیس نے شناخت بدل کر رہ رہے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ حراست میں لیا گیا مشتبہ، جھجھر کے بہادرگڑھ علاقے میں ایک مندر میں رہ رہا تھا۔اس نے ہندوستان کاآدھارکارڈ، پین کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا ہے۔ فی الحال پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مشتبہ نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔سال 2013 سے ہی یہاں پر راس راج کے نام سے رہ رہا نوجوان، پاکستان کی لاڑکانہ کی ہندو کالونی کا رہائشی ہے۔ مشتبہ کے پاس سے ہندوستان کا ویزا سٹمپ لگا پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ محض 33 دنوں کے لئے جاری ویزا میں اس کا نام راجہ اور پتہ لاڑکانہ ہندو کالونی درج ہے۔مشتبہ نوجوان کے پاس سے برآمد پاسپورٹ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1978 کی درج ہے۔ اس سے ہندوستان کاآدھار کارڈ اور پین کارڈ بھی ضبط کیا گیا ہے، جس میں اس کی تاریخ پیدائش 13 مارچ 1987 لکھی ہوئی ہے۔پاکستانی شہری کے پاس سے ایک ووٹر شناختی کارڈ بھی ملا ہے، جس میں اس کا پتہ دارالحکومت دہلی کا چھاولا علاقے کا لکھا ہوا ہے۔


Share: